جنیوا: اقوامِ متحدہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو امن آپریشنز کے شعبے میں پولیس ایڈوائزر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پرتگال کے لوئس کیریلو کی جگہ پولیس ایڈوائزر مقرر ہورہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی ذمہ داریوں کی تکیمل کی جبکہ سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مثالی قیادت کیلئے لوئس کیریلو کا شکریہ ادا کیا۔
ارشد شریف کی والدہ نے حکومت کے تحقیقاتی کمیشن کو مسترد کردیا
بین الاقوامی ادارے اقوامِ متحدہ کے بیان کے مطابق فیصل شاہکار 30 سال سے زائد قومی و بین الاقوامی سطح کا تجربہ رکھتے ہیں جو پاکستان میں آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ فیصل شاہکار نے جولائی 2022 میں آئی جی پنجاب کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں۔
قبل ازیں فیصل شاہکار ریجنل پولیس چیف سمیت پولیس میں دیگر عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بھی کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی اسٹینڈنگ پولیس میں ٹیم لیڈر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔
فیصل شاہکار نے بوسنیا ہرزیگووینا میں اقوامِ متحدہ کے مشن کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لندن سے قانون میں ماسٹرز کیا اور پاکستان سے سیاسیات میں بھی ماسٹرز کی ڈگری لی۔ انگریزی، اردو اور پنجابی پر عبور رکھتے ہیں۔