اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تحریکِ انصاف سے سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیرِ آبی امور فیصل واؤڈا کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔
آزادی مارچ شاہدرہ سے شروع، کامونکی میں ختم ہوگا۔فواد چوہدری
Chairman PTI @ImranKhanPTI has terminated the basic membership of Faisal Vawda from the party. #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/mPFWHFjQOi
— PTI (@PTIofficial) October 29, 2022
فیصل واؤڈا کو پارٹی سے نکالنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس پر چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے دستخط موجود ہیں، نوٹیفکیشن میں شوکاز نوٹس کا حوالہ بھی دے دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل واؤڈا نے سینئر صحافی ارشد شریف کے انتقال کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی جس میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی شامل تھے۔
پارٹی قائدین بشمول اسد عمر، علی زیدی اور دیگر نے فیصل واؤڈا کے بیان کو پارٹی پالیسی کے خلاف قرار دیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے فیصل واؤڈا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔
پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حالیہ نوٹس میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا کو 26اکتوبر کو پارٹی پالیسی سے انحراف کے باعث شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور مقررہ وقت میں فیصل واؤڈا نے نوٹس کا جواب نہیں دیا۔