بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کو علی الصباح ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ کم سے کم 12 زخمی ہوگئے۔
بم دھماکے کے باوجود مظاہرین کی جائے وقوعہ پر مسلسل آمد جاری رہی،شہری دفاع کی ٹیمیں اور مظاہرین دھماکے کی جگہ آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے پہنچ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ہفتے کے روز علی الصبح بغداد میں تحریر اسکوائر کے قریب ہوئے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔
یہ دھماکہ کار کے اگلے پہیوں کے درمیان نصب ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوا۔ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تحریر اسکوائر کے مشرق میں چار صوتی بم پھٹے۔ ان میں سے تین الکیلانی گیس اسٹیشن چوتھا ایک کار کے ایندھن کے ٹینک کے نیچے ایوی ایشن یارڈ میں پھٹا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔
ایک سیکیورٹی ذریعے نے میڈیا کوبتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بم دھماکوں کے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اطلاعات کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں اور مظاہرین دھماکے کی جگہ آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا عراقی سیاست دانوں کو اثاثے قوم کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ