عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی
عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی

عدالت نے سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

لاہور کی انسدادِ منشیات عدالت میں مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کے لیے انہیں معزز جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے جسم پر خون کے دھبے اور سوجن کم نہ ہوئی، حالت بدستور تشویشناک

معزز انسدادِ منشیات عدالت جج نے سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فریقین 30 نومبر کو دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار پنجاب کے  سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 16 نومبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔

سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو حکام نے لاہور کی  اسپیشل سنٹرل جج خالد بشیر کی انسدادِ منشیات عدالت میں پیش کیا جبکہ ان کے خلاف  کیس کی سماعت ہوئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے معزز جج خالد بشیر کو تفتیشی افسر کے موبائل فون کا ڈیٹا پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) رہنما رانا ثناء اللہ کے موبائل فون کا ڈیٹا آئندہ سماعت کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

Related Posts