آزادی مارچ پلان بی: جے یو آئی (ف) کارکنان بنوں پہنچ گئے، انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزادی مارچ پلان بی: جے یو آئی (ف) کارکنان بنوں پہنچ گئے، انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے بند
آزادی مارچ پلان بی: جے یو آئی (ف) کارکنان بنوں پہنچ گئے، انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے بند

جمعیت علمائے اسلام  (ف) کے کارکنان بنوں پہنچ گئے جہاں انہوں نے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے جبکہ جے یو آئی (ف) رہنما اکرم خان درانی دھرنے کی قیادت کریں گے۔

جے یو آئی (ف) کی طرف سے حکومت مخالف آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت کے تحت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کا استعفیٰ لے کر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سیاست دانوں کی بیماری کو دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔بلاول بھٹو 

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پلان بی کے تحت ہم ملک کی بڑی بڑی شاہراہوں کو بند کردیں گے اور وزیر اعظم عمران خان کے استعفے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

ضلعی جے یو آئی (ف) رہنما مفتی حاکم علی حقانی نے کہا ہے کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی ہدایت کے تحت نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں جی ٹی روڈ کو بند کردیں گے جبکہ یہاں سے ٹریفک کا گزر نہیں ہوسکے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت ضلعی انتظامیہ حرکت میں آچکی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ پلان بی کے خلاف متحرک ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پلان بی کے تحت گزشتہ روز پنجاب، سندھ اور بلوچستان  میں جبکہ آج خیبر پختونخواہ میں اہم شاہراہوں کو بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

آزادی مارچ پلان بی کے تحت جمعیت  علمائے اسلام (ف) کے رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ سندھ میں جیکب آباد کے مقام سے قومی شاہراہ کو بند کردیا جائے۔ اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو خضدار کے مقام سے بند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ پلان بی: پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں آج سے شاہراہیں بند کرنے کا عمل شروع

Related Posts