کے الیکٹرک اور کے ایف سی کے درمیان سینٹرلائزڈ بلنگ کی سہولت کے لئے معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Centralized Billing
کے الیکٹرک اور کے ایف سی کے درمیان سینٹرلائزڈ بلنگ کی سہولت کے لئے معاہدہ

کراچی: صنعتی اور کمرشل صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت ، کے الیکٹرک نے کے ایف سی(KFC) ، یعنی گرے میکنزی ریسٹورانٹس انٹرنیشنل کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کئے ہیں۔

جس کے تحت کے ایف سی کو ایسے کارپوریٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ، جو کے الیکٹرک کے سینٹرلائزڈ بلنگ مکینزم (CBM) / سنگل بلنگ سلیو شن کے ذریعے ادائیگی کے نظام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

کے ایف سی کے ہیڈ آفس میں کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹربیوشن آفیسر – عامر ضیاء اور کے ایف سی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – ایم رضا پیر بھائی نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔اس معاہدے پر دستخط کے بعد ، 25 مقامات پر قائم کے ایف سی کے ریسٹورانٹس اور گوداموں کو کے الیکٹرک کے CBM / سنگل بلنگ سلیوشن کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس طرح کے الیکٹرک کے کل 2,850 صنعتی اور کمرشل کنکشنوں میں سے ، کارپوریٹ CBM صارفین کی مجموعی تعداد 10 اداروں تک پہنچ گئی ہے۔ معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کے الیکٹرک کے چیف ڈسٹربیوشن آفیسر – عامر ضیاء نے کہا کہ؛ یہ سینٹرلائزڈ بلنگ مکینزم ، کے الیکٹرک کے اس ویژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد کاروباری اداروں کیلئے پروسیس کو آسان بنانا اور خدمات کی فراہمی کو مستحکم کرکے انہیں فعال کرنا ہے۔

مزید پڑھیں :کے الیکٹرک کراچی میں 3 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کیلئے پر عزم

کارپوریٹ صارفین کے لئے سنگل بلنگ کی سہولت کے ذریعے ہم اپنے خصوصی صارفین کو ادائیگیوں کے طریقہ کار میں آسانی فراہم کرنے کیلئے ، دستاویزات اور ٹریکنگ کی ضروریات میں نرمی کر رہے ہیں۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران، کے الیکٹرک نے صنعتی ترقی میں معاونت کرتے ہوئے متعدد ترقیاتی اقدامات کئے ہیں۔

ان اقدامات میں ، صنعتوں کو لوڈ شیڈنگ سے 100 فیصد مستثنیٰ کرنا، صنعتی اور کمرشل صارفین کیلئے نئے کنکشنوں کے حصول میں آسانی اور ایک جدید آن لائن پورٹل تخلیق کرنا شامل ہیں، جس کے ذریعے صارفین فوری طور پر اخراجات کا تخمینہ ، درخواستوں کی ٹریکنگ اور فوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ، نئے کنکشن کیلئے ضروری دستاویزات کی تعداد اور شرائط میں بھی نرمی کی گئی ہے اور ای- پیمنٹ کی سہولت سمیت ، انرجی آڈٹ کی سہولیات سے بھی کاروباری اداروں کیلئے آسانیاں پیدا کی گئی ہیں، تاکہ ان کو توانائی کے استعمال میں کفایت حاصل ہو اور صنعتوں کے اخراجات میں کمی لائی جا سکے۔

دستخط کی تقریب میں کے ایف سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر – رضا پیر بھائی نے کہا کہ؛ سینٹرلائزڈ بلنگ مکینزم / سنگل بلنگ سلیوشن، کے الیکٹرک کے صارفین کی سہولت پر مرکوز ، اہم اقدامات میں شامل ہے۔یہ اقدام ایک متحرک اور ترقی پسند ادارے کی عکاسی کرتا ہے، جو ہمیشہ اپنے طریقہ کار میں بہتری اور موثر کارکردگی کے لئے کوشاں ہے، تاکہ ترقی کی رفتار میں تیزی لائی جا سکے ۔

انہوں نے کے الیکٹرک کے ان تمام ترقیاتی اقدامات کو سراہا ، جن کے نتیجے میں توانائی کے شعبہ میں ویلیو ایڈڈ سروس کی تخلیق ممکن ہوئی ، لہٰذا آج بہت سے کاروباری ادارے اس سے مستفید ہورہے ہیں۔ کے الیکٹرک کا CBM / سنگل بلنگ سلیوشن اور ادائیگی کا جدید نظام ، صارفین کیلئے بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے ، متعدد انفرادی ادائیگیوں کی مشکلات کو دور کرتا ہے اور ادارے کے لئے کیش فلو کے انتظامی امور میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

جو ادارے پہلے ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان میں؛ بینک الفلاح، سی ایم پاک زونگ، پی ایم سی ایل / جاز، ای ڈاٹ کو پاکستان، امتیاز پروویژن اسٹور، عسکری بینک لمیٹڈ، بینک الحبیب لمیٹڈ، پیزا ہٹ ، میزان بینک لمیٹڈ اور بینک اسلامی پاکستان شامل ہیں۔

Related Posts