کراچی: صوبہ سندھ سے رواں مالی سال کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ محکمۂ ایکسائز سندھ نے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
تفصیلات کے مطابق محکمۂ ایکسائز سندھ کا کہنا ہے کہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 8 ارب 91 کروڑ 20 لاکھ روپے ٹیکس وصول ہوا جبکہ موٹر وہیکل کی مد میں 63 کروڑ 66 لاکھ 14 ہزار روپے ٹیکس وصولی ہوئی۔
بجلی کے بلوں پر فکس ٹیکس ایک سال کیلئے مؤخر