سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزراء میں اختلاف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزراء میں اختلاف
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزراء میں اختلاف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر وفاقی وزراء میں اختلافِ رائے پایا جاتا ہے۔

 وزیرا عظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سب سے زیادہ مخالفت کی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: مولانافضل الرحمان کاکل سے پلان بی شروع کرنے کااعلان

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی اس دوڑ میں پیچھے نہ رہے اور کہا کہ میں نے 16 سال وکالت کی ہے لیکن اس کے دوران ایسا کوئی موقع دیکھنے میں نہیں آیا۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مجرم کو علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کی اجازت دینے کی مثال میرے 16 سالہ کیرئیر میں کہیں نہیں۔ 

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی اور معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اختلافِ رائے کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور دیگر وزراء نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ علاج کی غرض سے اگر کسی مجرم کا بیرونِ ملک جانا ضروری ہو تو جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے کو انسانی ہمدردی کے تناظر میں دیکھنا چاہئے اور انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت ضرور ملنی چاہئے۔ 

یاد رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیل کا تاثر درست نہیں ہے احتساب کا عمل جاری رہے گا، نواز شریف کو صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک بھیجا جارہا ہے، قانونی تقاضے پورے کرکے باہر جائیں۔

وزیراعظم  پاکستان عمران خان کی زیر صدارت  گزشتہ روز پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر حکومتی بیانیے پر مشاورت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے مؤقف اپنایا کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر جانے دینے کا فیصلہ کررہے ہیں،  نواز شریف نے صحت سے متعلق ماضی میں بہت غلط بیانی کی اب وہ اصل میں بیمار ہیں تو لوگ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیل کاتاثر درست نہیں، احتساب کاعمل جاری رہے گا، وزیراعظم عمران خان

Related Posts