کراچی:نیشنل بینک آف پاکستان کامیابی کی جانب ایک اور قدم آگے بڑھ گیا،نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی کامیابی کے ستر سال مکمل کر لئے ہیں۔
صدر این بی پی بینک عارف عثمانی نے کہا ہے کہ نیشنل بینک کا شمار پاکستان کے نمبر ون بینک میں ہوتا ہے ، ہمارا بینک ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
ستر سال مکمل ہونے کی خوشی میں این بی پی بینک کے ہیڈ آفس میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا،جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔منعقدہ تقریب میں نیشل بینک آف پاکستان کے صدر و ملازمین نے نہ صرف کیک کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا بلکہ یک زباں ہوکر قومی ترانہ بھی پڑھا۔
مزید پڑھیں :مہنگائی 4سال بعد اپنے ہدف سے زیادہ رہی،اسٹیٹ بینک کی معاشی رپورٹ