میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی، قاسم خان سوری

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

qasim suri
میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی، قاسم خان سوری

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا وہی حال ہوگا جس طرح سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد کا ہوا تھا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج شرکا کا آئینی حق ہے اور حکومت ان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ احتجاج جلد از جلد ختم ہو۔

قاسم سوری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید بیماری کی وجہ سے رعایت ملی لیکن اگر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری رعایت چاہتے ہیں تو انہیں عدالت سے رجوع کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کی گئی۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ انہیں کچھ ہو اور نہ ہی اس معاملے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) کے قائد کو میڈیکل کی بنیاد پر عدالت نے اجازت دی۔

قاسم سوری نے کہا کہ موجودہ اسمبلی میں ماضی کے مقابلے میں سب سے زیادہ پروڈکشن آرڈرز جاری ہوئے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 15 ماہ سے قومی اسمبلی آئین اور قانون کے مطابق چل رہی ہے، سینیٹ کے چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، ان کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے اور میرے خلاف لائی گئی قرارداد کا حشر بھی ویسا ہی ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قرارداد کے بارے میں بی این پی کے ووٹ پر کہا کہ اختر مینگل نے بی این پی کی قیادت کی اور ہمیشہ تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

Related Posts