رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
مقدمے میں حاضر نہ ہونے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سو کے قریب لنکس بلاک کر دئیے جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹ سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ کا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر فنکاروں سمیت تمام سوسائٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں : میرے اوپر مشکل وقت ضرور ہے لیکن میرا خدا کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے ‘ رابی پیرزادہ

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی شروع کی اور فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سے ان تمام لنکس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنا شروع کردیا جہاں رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ موجود تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سو کے قریب ایسے تمام لنکس بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ فیس بک اور یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کہاں سے اپ لنکس ہوئی۔

جواب ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گا۔

Related Posts