اسلام آباد: حکومتی اتحاد نے نئے چیئرمین کیلئے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی، جس میں نئے چیئرمین کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کا نام وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی ملاقات کے بعد زیر غور آیا ہے، آصف زرداری اور شہباز شریف چیئرمیں نیب کے لیے مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں۔
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، وزیراعظم
ایسا بتایا جارہا ہے کہ اگر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوا تو انہیں ہی اگلا چیئرمین نیب لگایا جائے گا۔
پاکستان کے صوبوں کے بارے میں ایسی حیران کُن معلومات، جنہیں جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے؟