پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور وال چاکنگ پر آئندہ ماہ سے پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور وال چاکنگ پر آئندہ ماہ سے پابندی عائد
پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور وال چاکنگ پر آئندہ ماہ سے پابندی عائد

کراچی: حکومت نے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور وال چاکنگ پر آئندہ ماہ 15 جون سے پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ قانون و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت شہری انتظامیہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مضر صحت پلاسٹک بیگ اور وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک

مشیرِ قانون کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع کے ڈی سی اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت مون سون سے قبل نکاسئ آب کے انتظامات مکمل کرے گی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت مون سون بارشوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ عوام کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کون سا علاقہ کس ادارے کے ماتحت ہے۔

انہوں نے کراچی میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میٹریل سے تیار کردہ پلاسٹک بیگز مکمل طور پر ممنوع ہوں گے جس کے متعلق عوام میں آگہی بیدار کرنا ہوگی۔ 

 

Related Posts