کرتارپور راہداری منصوبے سے مسئلۂ کشمیر پر گرفت مضبوط ہوگی۔شیخ رشید احمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپور راہداری منصوبے سے مسئلۂ کشمیر پر گرفت مضبوط ہوگی۔شیخ رشید احمد
کرتارپور راہداری منصوبے سے مسئلۂ کشمیر پر گرفت مضبوط ہوگی۔شیخ رشید احمد

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  کم عقل لوگ اندازہ نہیں کرسکتے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کرتارپور راہداری منصوبے سے کشمیر کاز کو فائدہ پہنچے گا جبکہ اس سے مسئلۂ کشمیر پر ہماری گرفت مضبوط ہوگی۔

دارالحکومت اسلام آباد سے جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور سے خطے کی تاریخ بدل جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن مکمل، 7 دن تک ہسپتال میں گزارنے کی ہدایت

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے خارجہ امور میں اہم کامیابی حاصل کی ہے جو بلا شبہ ایک تاریخی معرکہ ہے جبکہ کم عقل لوگ یہ سب نہیں سمجھ سکتے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی کہ آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے اور مولانا  فضل الرحمان اسلام آباد چھوڑ کر جا رہے ہیں جبکہ حکومت کے 5 سال پورے ہوں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے  دو روز قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے جمہوریت کی آڑ میں ریاست کے خلاف زبان استعمال کی گئی جبکہ ہمارا دشمن ملک بھارت پاکستان کے اداروں پر تنقید چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: آزادی مارچ ختم ہو رہا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔شیخ رشید احمد

Related Posts