کراچی: پولیس نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر جلاؤ گھیراؤ اور دھرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ سولجر بازار تھانے میں د رج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، خرم شیر زمان، ارسلان تاج، محمد علی جی جی، جمال صدیقی، محسن بٹ اور اشرف علی نامزد ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت کو الٹی میٹم دینے کے بعد لانگ مارچ ختم کرنے کے بعد پی ٹی آئی نے جمعرات کو کراچی کی نمائش چورنگی پر اپنا دھرنا ختم کردیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی اصل ’آئرن لیڈی‘ کون ہے؟