اسلام آباد: پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے آج سے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر ڈونلڈ بلَوم نے آج اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں اپنی اسائنمنٹ کا آغاز کیا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلَوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف بھارت کا جھوٹا مقدمہ، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور