نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم پاکستان پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم پاکستان پہنچ گئے
نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم پاکستان پہنچ گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں امریکہ کے نئے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے آج سے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیر ڈونلڈ بلَوم نے آج اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں اپنی اسائنمنٹ کا آغاز کیا۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلَوم پاکستان میں امریکی سفارتی مشن کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں کی قیادت اور پاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حریت رہنما یاسین ملک کیخلاف بھارت کا جھوٹا مقدمہ، سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور

امریکی سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اس مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے سفیر بلَوم امریکی مشن پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اور مہارت لے کر آئے ہیں۔

اپنی پاکستان آمد کے موقع پر سفیر ڈونلڈ بلَوم نے کہا کہ وہ پاکستان پہنچ کر خوشی محسوس کررہے ہیں اور وہ اس خوبصورت مُلک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھیں گے۔

Related Posts