پاکستان میں پانی کی شدید قلت، ملک کو قحط کا سامنا ہے۔وزیر خارجہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان میں پانی کی شدید قلت، ملک کو قحط کا سامنا ہے۔وزیر خارجہ
پاکستان میں پانی کی شدید قلت، ملک کو قحط کا سامنا ہے۔وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی شدید قلت جبکہ ملک کو قحط کا سامنا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت سندھ میں ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فوڈ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھوک کی کوئی قومیت جبکہ وبا اور وائرس کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تحفظِ خوراک کو براہِ راست خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس  کا ازخود نوٹس 

عالمی فوڈ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی شدید قلت اور ہمیں قحط کا سامنا ہے۔ سندھ میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان کو تحفظِ خوراک اور توانائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔

خطاب کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی سطح پر تحفظِ خوراک یقینی بنانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے یوکرین اور افغانستان کی مدد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر عالمی منظر نامے پر گفتگو ہوئی۔ 

پاک امریکا وزرائے خارجہ کی ملاقات گزشتہ روز ہوئی۔ اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر بات چیت کی جائے گی اور ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بات چیت بھی شامل ہے۔

Related Posts