تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت،چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پراسیکیوشن افسروں کے حالیہ تبادلوں اور فوجداری مقدمات پر اثرانداز ہونے کی مبینہ کوششوں کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے ایک جج کی سفارشات پر موجودہ حکومت کی اعلیٰ عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف فوجداری مقدمات میں پراسیکیوشن برانچ کے آزادانہ کام میں مداخلت کا ازخود نوٹس لیا گیا ہے۔

ایسے اقدامات اور میڈیا میں نیب قوانین میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے آنے والی خبریں ملک کے کریمینل جسٹس سسٹم پر اثرانداز ہونے اور بحیثیت مجموعی معاشرے کے بنیادی حقوق کو متاثر کرنے، عوام کے ملک میں قانون، آئین کی حکمرانی پر اعتماد کو ختم کرنے کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو خطرہ نہیں، وزیراعظم

بیان میں کہا گیا ہے کہ خدشہ ہے مبینہ مداخلت مقدمات میں پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے اور پراسیکیوشن کے پاس موجود شواہد اور ثبوتوں کو مٹانے اور اہم عہدوں پر موجود افراد کے تقرر اور تبادلے کا سبب بن سکتا ہے۔

Related Posts