واشنگٹن: امریکی اخبار نے عراق میں بڑے پیمانے پر جاری مظاہروں کو پہلی مرتبہ ایرانی نفرت انگیز تسلط اور نفوذ کے خلاف قرار دیا ہے، انٹرنیٹ سروس کا منقطع ہونا اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ یہ مظاہرے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔
امریکی اخبار نے رپورٹ میں بتایاکہ عراق کی زیادہ تر وزارتیں ایرانی جماعتوں کے زیر کنٹرول ہیں۔ اسی طرح ایران نے داعش تنظیم کے خلاف جنگ سے فائدہ اٹھایا اور عراقی ریاست کی جڑوں میں بیٹھ گیا۔
عراق میں احتجاج کا آغاز تقریبا ایک ماہ قبل خاموشی کے ساتھ ہوا، آہستہ آہستہ اس کا دائرہ وسیع ہوتا چلا گیا اور گذشتہ ہفتے بغداد کے مظاہرے میں 2 لاکھ سے زیادہ عراقی شریک ہوئے۔ یہ عراق کی جدید تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔
مزید پڑھیں: عراق میں احتجاجی مظاہرے، بغداد سمیت کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند