ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل شاہین آفریدی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ چھوڑ دی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل شاہین آفریدی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ چھوڑ دی
ویسٹ انڈیز سیریز سے قبل شاہین آفریدی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ چھوڑ دی

لندن: پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی چیمپئن شپ کو ادھورا چھوڑ کر ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ایک روزہ بین الاقوامی سیریز سے قبل وطن واپس آ گئے ہیں۔مڈل سیکس کرکٹ کلب کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا۔

شاہین آفریدی کو ویسے بھی جون کے شروع میں کاؤنٹی چھوڑنا تھی لیکن کلب کی جانب سے کہا گیا کہ وہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی ان کی خواہش کی حمایت کرتے ہیں۔

شاہین آفریدی نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوسرے ڈویژن میں کھیلنے والی لندن کی ٹیم کے لیے تین میچوں میں 14 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:بسمہ معروف سیزن 23-2022 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

مڈل سیکس کے ہیڈ آف مینز پرفارمنس ایلن کولمین نے کہاکہ، ”گزشتہ ماہ سے لارڈز میں شاہین کے ہمارے ساتھ ہونے سے ہم نے خوب لطف اٹھایا۔

Related Posts