مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے الجزیرہ کی خاتون صحافی کو قتل کردیا، جاں بحق صحافی مغربی کنارے میں اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مصروف تھیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے میں خاتون صحافی کو سر پر گولی مار کر ان کی جان لے لی۔ شیریں ابو عاقلہ کو قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
الجزیرہ کی عربی سروس کی مشہورومعروف صحافی شیریں ابو عاقلہ کا شمار اہم میڈیا نمائندگان میں کیا جاتا تھا۔ تاحال اسرائیل کی جانب سے خاتون صحافی کے قتل پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔
پاکستان کی بھارت میں اذان مخالف اقدامات کی شدید مذمت
عربی کے معروف چینل الجزیرہ اور فلسطینی وزارتِ صحت نے مغربی کنارے میں شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق کردی۔ وزارتِ صحت کے مطابق موت کی تصدیق ہسپتال میں ہوئی۔