اسلام آباد:افغانستان سے آئے ہوئے ڈاکٹرز،انجینئرز اورجرنلسٹس کی جانب سے مختلف ایمبیسیز سے اپوائنٹمنٹ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم لوگ تعداد میں تقریباً 40لوگ ہیں جن میں ڈاکٹرز،انجینئرز اور جرنلسٹس شامل ہیں۔
ہم لوگ چارماہ قبل افغانستان سے آئے تھے جب طالبان کی گورنمنٹ قائم ہوئی تھی،ہمیں چار ماہ ہوگئے ہیں، ہمارے پاس پیسے ختم ہو چکے ہیں،ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔
گھروں کے کرائے بھی نہیں ادا کر سکتے،چھوٹے چھوٹے بچے بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ایمبیسی والے ہمیں اپوائنٹمنٹ دیں تاکہ ہمارا ویزہ پراسز ہو جائے اور ہم پاکستان سے دیگر ممالک میں منتقل ہوجائیں۔
مزید پڑھیں:جامعہ کراچی کی قائم مقام انتظامیہ کے ناقص سیکورٹی انتظامات،طلبا اذیت سے دوچار