افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے عمران خان کیلئے اتنا کام کیا۔علیم خان کی تباہ کن آڈیو لیک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے عمران خان کیلئے اتنا کام کیا۔علیم خان کی تباہ کن آڈیو لیک
افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے عمران خان کیلئے اتنا کام کیا۔علیم خان کی تباہ کن آڈیو لیک

لاہور: پی ٹی آئی کے ناراض رہنما علیم خان کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے عمران خان کیلئے اتنا کام کیا۔ انہوں نے جسے وزیر اعلیٰ لگایا، اس کے دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان کی لیک کی گئی آڈیو میں کہا گیا ہے کہ میں نے آپ کو تصویر بھجوا دی ہے، میں نے 2010 اور 2011 کے دوران عمران خان کا ساتھ دینا شروع کیا تھا۔ اس وقت  وہ وزیر اعظم بننے سے بہت دور تھے۔ پھر جو جلسے اور جلوس ہوئے، میں ان میں انچارج کو آرڈی نیٹر  کا کردار ادا کرتا رہا۔ میں تمام ایونٹس کو اسپانسر کر رہا تھا۔ عمران خان کی گاڑیاں اور گارڈز میرے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ حکومت نے عید کے روز شرجیل میمن کو دوسری وزارت سے نواز دیا

ناراض پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے لیک کی گئی آڈیو میں کہا کہ ہم واقعی نیا پاکستان بنانے چلے تھے، ورنہ عمران خان کے پاس تو اس وقت کونسلر کی نشست بھی نہیں تھی اور ہم سمجھتے تھے کہ عمران خان نیا پاکستان بنائے گا۔ میں 2007 سے لے کر 2018 تک اپوزیشن میں رہا اور عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے تیسرے دن مجھے نیب کا نوٹس آگیا۔ 

لیک کی گئی آڈیو میں علیم خان نے کہا کہ مجھے یکے بعد دیگرے اگلے 15 سے 20 دنوں میں نیب سے چار نوٹس موصول ہوئے۔ جب میں قومی احتساب بیورو کے آفس میں بیٹھا ہوا تھا تو نیوز چل رہی تھی کہ عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا ہے۔ میں نے نیب میں بیٹھے ہوئے میجر صاحب سے کہا کہ آ پ کو اب مجھے بلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جسے وزیر اعلیٰ بننا تھا، بن گیا۔

آڈیو میں علیم خان نے کہا کہ یہ سب عمران خان نے کیا، پھر بھی میں خان صاحب کے ساتھ رہا اور چھ ماہ بعد مجھے گرفتار کر لیا گیا۔ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ سابق وزیر اعظم کو لگتا تھا کہ میں عثمان بزدار کیلئے مسائل پیدا کرسکتا ہوں یا پھر دوبارہ وزیر اعلیٰ بننے کیلئے کوشش کروں گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور آزاد کشمیر کے وزیر اعظم تک کو مقرر کرنے کیلئے جو فیصلے کیے، میرٹ پر نہیں تھے۔

علیم خان نے کہا کہ عثمان بزدار ہو یا خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ، ان کو مقرر کرنے کیلئے میرٹ یہ تھا کہ وہ عقل سے گئے گزرے ہوں۔ جتنی کرپشن بزدار دور میں ہوئی، اتنی کبھی نہیں ہوئی تھی۔ ہر ٹرانسفر پوسٹنگ کے پیسے لیے گئے۔ جتنی میں نے محنت کی ہے، کسی نے نہیں کی۔ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ ہم نے عمران خان کیلئے سالہا سال کام کیا۔ 

Related Posts