سندھ حکومت نے عید کے روز شرجیل میمن کو دوسری وزارت سے نواز دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے عید کے روز شرجیل میمن کو دوسری وزارت سے نواز دیا
سندھ حکومت نے عید کے روز شرجیل میمن کو دوسری وزارت سے نواز دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت نے نیب زدہ سیاسی رہنما  شرجیل انعام میمن کو عید کے روز سرکاری کارروائی مکمل کر کے دوسری وزارت کا قلمدان سونپ دیا ہے  جبکہ  وزارت اطلاعات کل وقتی اور مستعدی کی وزارت شمار کی جاتی ہے  جس پر سوشل میڈیا   صارفین نے کھل کر تنقید کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ایک جانب رات کو 12 بجے عدالت کھولنے کی بابت تبصرے تجزیئے اور سوالات و تحفظات جاری ہیں تو دوسری طرف سندھ حکومت نے تعطیلات ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر ہی ایسی ہی کارکردگی دکھائی جس پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ۔عید کے روز 3 مئی کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرکے شرجیل انعام میمن کو ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عید کا پرمسرت موقع، وزیر اعظم کی عسکری حکام اور سیاسی شخصیات کو مبارکباد

چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کے حکم سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن   میں تحریر کیا گیا کہ شرجیل انعام میمن وزارت اطلاعات سندھ کے ساتھ ساتھ اب وزارت ٹرانسپورٹ کی بھی اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ معلوم رہے کہ 29 اپریل کوچیف سیکریٹری سندھ کے حکم اور سیکشن آفیسر ون الطاف حسین کے دستخط سے بھی ایک ایسا ہی نوٹیفکیشن جاری کرکے ایک اعلیٰ افسر کو دوہرا چارج دیا گیا تھا۔ 

سندھ حکومت کی پالیسی کے تحت اسی شعبہ کے ایک اعلی افسر کو مزید نوازا گیا۔ گریڈ 19 کے  پی اے ایس افسر کیپٹن (ر) عبدالستار کو سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کی مصروف ترین خدمات کے ساتھ ساتھ ڈی سی ساؤتھ کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی  گئیں جب کہ ڈی سی ساؤتھ ارشاد علی سودھڑ کو سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کردیا گیا۔

معلوم رہے کہ شرجیل انعام میمن کو اس سے قبل 21 اپریل کو وزیر اعلی ٰسندھ کے حکم پر چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر کے اویس قادر شاہ سے وزارتِ ٹرانسپورٹ کا چارج واپس لیا تھا جس کے بعد شرجیل انعام میمن کو وزیر بنانے کا اعلان کیا گیا ۔ انہیں وزارتِ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا اور اب مبینہ طور پر وزارت ٹرانسپورٹ میں بڑے ٹھیکوں کی ادائیگیوں سے قبل انہیں عید کی تعطیلات میں ہی وزارت ٹرانسپورٹ کا چارج دے دیا گیا۔

سوشل میڈیا صارفین سندھ حکومت کے اقدامات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ زاہد احمد نامی صارف نے کہا کہ کراچی کے ”شاندار اور مثالی“ ٹرانسپورٹ سسٹم کو مزید چار چاند لگانے کی ضرورت پیش آئی تو وزیر ِاعلٰی نے شرجیل انعام میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا اضافی چارج دیا اور اب ایک اور وزارت دے دی گئی ہے ۔

زاہد احمد نامی صار ف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اضا فی چارج دینے ر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے عید کے روز نوٹیفکیشن جاری کروانا پڑا  ۔ یہ بات تو آپ جانتے ہی ہونگے کہ سندھ کا محکمہ ٕ ٹرانسپورٹ کتنا ”فعال اور متحرّک“ ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس محکمے کی وزارت کا چارج دینے کیلئے حکومت کو ہنگامی اقدامات اٹھانے پڑے۔ 

Related Posts