وزیر خارجہ کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان کا تہنیتی پیغام پہنچایا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM meets mahathir
وزیر خارجہ کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان کا تہنیتی پیغام پہنچایا

کوالالمپور: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مسلم ممالک کو درپیش چیلنجز سمیت باہمی روابط کے فروغ کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نےشاہ محمود قریشی نےملائیشین وزیراعظم کووزیر اعظم عمران خان کی طرف سے تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے مابین بہت گہرے دوستانہ تعلقات ہیں ،رواں سال پاکستان کے قومی دن کے موقع پر آپ کے دورہ پاکستان کی خوشگوار یادیں ابھی تک لوگوں کے دلوں میں تازہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے مسئلے پر ملائیشیا کی طرف سے پاکستانی موقف کی غیر متزلزل اور بھرپور حمایت پر آپ کے ممنون ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر بھی قابل صد ستائش ہے کہ ملائیشیا نے بھارتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنا اصولی موقف برقرار رکھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا 93واں روز، عوام ضروریاتِ زندگی سے بدستور محروم

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کوالالمپور کانفرنس کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے ، انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی طرف سے کوالالمپور کانفرنس کے اغراض و مقاصد کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کوالالمپور کانفرنس اس کڑے وقت میں تعمیر و ترقی کے یکساں اہداف کے حصول اور باہمی تعاون کے فروغ میں انتہائی سود مند اور معاون ثابت ہو گی ، کوالالمپور کانفرنس کے اغراض و مقاصد ہماری تحریک انصاف کی حکومت کے وژن اور پالیسیوں سے گہری مطابقت رکھتے ہیں ۔

قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ عبداللہ التانی، ترکی کے وزیرِ برائے صنعت مصطفی واران، ملائشیا کے وزیر برائے اقتصادی امور ،عظمین علی ،ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ اور ڈپٹی وزیر خارجہ یحییٰ مرزوقی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

Related Posts