اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے انسداد دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں دو دہائیوں سے جاری پاکستان کی کوششوں کو نظراندازکیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ پرردعمل میں کہا کہ پاکستان کو امریکی دعوؤں پر مایوسی ہوئی، رپورٹ میں زمینی حقائق اوردودہائیوں سے پاکستان کی کوششوں کونظراندازکیا گیا، حالانکہ پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں ہی خطے سے القاعدہ کا خاتمہ ہوا اوردنیا کو محفوظ مقام بنا دیا گیا۔
یہ پڑھیں: امریکاسے کشیدگی، ترک صدر کا دورہ وائٹ ہاوس منسوخ ہونے کا عندیہ