مولانا صاحب !دلوں پر مرہم رکھیں ، ضربیں نہ لگائیں، فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پوری قوم نے جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے تاریخی خطاب کی پذیرائی کی، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کی قیادت کا حق ادا کردیا۔

اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا چاہتے ہیں وہ ہر گیند پر چھکا لگا کر گرائونڈ سے باہر پھینک دیں۔

مولانا کا رویہ ہارڈ ہیٹر والا ہے، کھلاڑی کا گرائونڈ میں رہنا ضروری ہے ہم سمجھتے ہیں انہیں گرائونڈ میں رہنا چاہیے،دلوں پر مرہم رکھیں دلوْں پر ضربیں نہ لگائیں۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ بار اور تمام بار کے نمائندوں کی شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو یہ کریڈٹ جاتا کہ مجھے موقع ملا کہ ضلعی کچہری کا دورہ کروں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی کچہری چیچوں کی ملیا کا سا منظر پیش ہو رہاتھا ،دستیاب وسائل مہیا نہ ہوں تو مشکلات ہوتی ہیں رکاوٹیں آتی ہیں۔

ا نہوں نے کہاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر دورہ کیا،تمام حقائق وزیراعظم کے نوٹس میں لائی ہوں،وزیر قانون سمیت تمام متعلقہ اداروں کو باضابطہ ہدایات جاری کی ہیں،وزارت خزانہ کو بھی ہدایت دی ہے۔

ضلعی کچہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جگہ پر منتقل ہونا ہے،یہ مرحلہ وار عمل ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میری معافی مسترد نہیں ہوئی اگلی سماعت پر تفصیل سے جوابات مانگے ہیں۔

مزید پڑھیں :فضل الرحمٰن اقتدار کی محرومی کا بدلہ ملک وقوم سے نہ لیں،فردوس عاشق اعوان

انہو ں نے کہاکہ وزارت قانون سے متعلق جو بات ہے وزارت احسن طریقے سے کام کر رہی ہے،جہاں کمی کوتاہی ہو وہاں بہتر لائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف والا ستمبر میں حل ہو گیا تھا پتہ نہیں میڈیا اسکو ایشو کیوں بنا رہی ہے؟میڈیا اب اس مسئلہ پر بحث چھوڑ دے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا چاہتے ہیں وہ ہر گیند پر چھکا لگا کر گرائونڈ سے باہر پھینک دیں،مولانا کا رویہ ہارڈ ہیٹر والا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے دیگر مسائل بھی ہیں اور پچ بھی اچھی نہیں اسلیے آئوٹ ہونے کے زیادہ چانس ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کھلاڑی کا گرائونڈ میں رہنا ضروری ہے ہم سمجھتے ہیں انہیں گرائونڈ میں رہنا چاہیے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ انکے مطالبات میں وزیراعظم کو ہر وقت پیش کرتے ہیں تو ووٹرز کی دل آزاری ہوتی ہے،دلوں پر مرہم رکھیں دلوْں پر ضربیں نہ لگائیں۔

Related Posts