لندن:چھاتی کا سرطان یا بریسٹ کینسر خواتین میں سب سے عام کینسر ہے اور اکثر اس کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب صورتحال کافی خراب ہوجاتی ہے۔
اب سائنسدانوں نے ایسا خون کا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو بریسٹ کینسر کو کسی قسم کی علامات سے 5 سال قبل ہی پکڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔
کینسر زدہ خلیات ایسے پروٹین تیار کرتے ہیں جن کو اینٹی جینز (ٹی اے ایز) کہا جاتا ہے جو جسم کو ان کے خلاف اینٹی باڈیز تیار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ رسولی سے جڑی یہ اینٹی جینز کینسر کا عندیہ ہوسکتے ہیں اور خون کے سادہ ٹیسٹ اس جسمانی مدافعتی ردعمل کی شناخت کی جائے گی جو اس مواد پر ہوتا ہے جو رسولی والے خیالات بناتا ہے۔
محققین نے بریسٹ کینسر کے 90 مریضوں کے خون کے نمونے اس وقت لیے جب ان میں مرض کی تشخیص ہوئی اور ان کا موازنہ ان 90 مریضوں کے نمونوں سے کیا گیا جو بریسٹ کینسر کے شکار نہیں تھے۔
مزید پڑھیں :نوازشریف کی صحت میں بہتری آنے لگی، پلیٹ لیٹس 55ہزارہوگئے