اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے۔
ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہے اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، میرا کسی سے کوئی ذاتی عناد نہیں ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ہوئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کرنا چاہیے تھا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان ہو، ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے، شہبازشریف ابھی سے انجینئرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے۔ یہ کوشش میں ہیں کہ نواز شریف کے کیس ختم ہوں۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کر لیا