میں نے”میرے پاس تم ہو“ کا اسکرپٹ پڑھنے میں 3 سال لگا دئیے۔ہمایوں سعید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میں نے "میرے پاس تم ہو" کا اسکرپٹ پڑھنے میں 3 سال لگا دئیے۔ہمایوں سعید
میں نے "میرے پاس تم ہو" کا اسکرپٹ پڑھنے میں 3 سال لگا دئیے۔ہمایوں سعید

فلم اسٹار اور ٹی وی ایکٹر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میں نے ”میرے پاس تم ہو“   کا اسکرپٹ 5 سے 6 سال قبل پڑھنا شروع کیا اور جب پڑھ کر فارغ ہوا تو پتہ چلا کہ 2 سے 3 سال گزر چکے ہیں۔

ٹی وی ایکٹر ہمایوں سعید نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے میں اپنے لیے کردار میں نے خود چنا جبکہ اداکار عدنان صدیقی کا کردار شہوار بھی اچھا اور شاندار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے شوبزسے کنارہ کشی اختیارکرلی

ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“   میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے بتایا کہ میں نے 3 سے 4 سال تک اس ڈرامے کو روک رکھا تھا اور منصوبہ تھا کہ وقت آنے پر اس میں اداکاری کروں گا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ 4 ہدایتکاروں کو میں نے یہ اسکرپٹ پیش کیا اور ڈرامہ کرنے کی آفر کی لیکن چاروں نے انکار کردیا اور کرداروں کو بورنگ کہا، لیکن جب میں نے ندیم بیگ سے بات کی تو مثبت ردِ عمل ملا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ تجویز بھی زیر غور تھی کہ ہم اس اسکرپٹ کو فلم کی طرف لے جائیں اور اسے سینما کی زینت بنا دیں لیکن بعد میں طے یہ ہوا کہ ڈرامہ بنایا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پوری دنیا کا کامیابی کیساتھ 23 روز میں چکر لگانے والے پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اب خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ٹھان لی ۔

 فخرعالم نے  گزشتہ روز دستاویزی فلم ”مشن پرواز“ ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا۔”مشن پرواز“ کا سفر نہ صرف پاکستان کے لیے ایک اہم قومی کارنامہ تھا اور فخرِ عالم کا نام دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مشن پرواز کے بعد گلوکار و اداکار فخر عالم کا خلا میں پاکستانی پرچم لہرانے کا عزم

Related Posts