اپوزیشن کے مطالبے پر طلب کیا گیا سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کے مطالبے پر طلب کیا گیا سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا
اپوزیشن کے مطالبے پر طلب کیا گیا سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہو رہا ہے جبکہ اپوزیشن کے مطالبے پر طلب کیے گئے اجلاس میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے  حکومت کے خلاف شدید احتجاج متوقع ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اپوزیشن کی طرف سے ملک کی سیاسی صورتحال اور مہنگائی کے معاملات پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کا امکان ہے۔

  یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کا ہنگامی اجلاس آج سہ پہر 4 بجے منعقد ہوگا جبکہ قانون سازی کی بجائے حکومتی صدارتی آرڈیننس کی پالیسی پر بھی اپوزیشن کی طرف سے شدید نکتہ چینی اور بیان بازی  متوقع ہے۔

اپوزیشن کی طرف سے سینیٹ اجلاس میں قائدین کی گرفتاریوں، مسلسل مقدمات اور نواز شریف، آصف علی زرداری، مریم نواز اور خورشید شاہ سمیت دیگر اہم اپوزیشن رہنماؤں کی بگڑتی صحت پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، عوام ان لٹیروں کو جان چکی ہے، اپوزیشن کے بے مقصد دھرنے کی کوئی وجہ نہیں۔

جے یو آئی کے دھرنے پرگزشتہ روز  رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، عمران خان کی وجہ سے 70 سال بعد کشمیر پر پوری دنیا بات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بدولت پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

Related Posts