عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں مزید کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا100روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1514 ڈالرسے گھٹ کر 1512 ڈالرہوگئی۔

مزید پڑھیں : گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں100روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں86روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 87850روپے سے گھٹ کر87750روپت اوردس گرام سونے کی قیمت75317روپے سے گھٹ کر75231روپے ہوگئی۔

پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1020روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت874.48روپے پرمستحکم رہی۔

Related Posts