ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی ار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی ار
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے فوج کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی ار

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آج جو کچھ بھی ہوا، اس سے ہم لاتعلق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آج کے سیاسی اقدامات سے پاک فوج کو جوڑا جارہا ہے اور ایسا کرنے والے لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان نے غیرآئینی اقدام پر مجبور کیا، انکار پر برطرف کردیا، چوہدری سرور

قومی اسمبلی تحلیل، سپریم کورٹ کا نوٹس، اسپیشل بینچ قائم کردیا گیا

گفتگو کے دوران ڈی جی، آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج جو کچھ ہوا، وہ سراسر سیاسی عمل تھا اور ایسے اقدامات میں پاک فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، نہ ہی ہمارے ادارے کا اس سے کوئی تعلق ہے۔

کیا آج پی ٹی آئی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے، ان میں پاک فوج کی رضامندی شامل تھی؟ اس سوال پر ترجمان پاک فوج نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا اور قرار دیا کہ ایسا سمجھنے میں صداقت نہیں ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل بینچ قائم کردیا جو ملک میں جاری سیاسی صورتحال اور اس کے دوران اٹھائے گئے پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات کاجائزہ لے گا۔

 چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے حکومتی اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ ججز کا بینچ قائم کیا جو تحریکِ عدم اعتماد مسترد کیے جانے پر اپوزیشن اور حکومت کا مؤقف سنے گا۔

Related Posts