وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ قوم دیکھ رہی ہے کہ کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت عوام کی خوشحالی کے لیے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم کا اجلاس جاری ہے جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔
ایک طرف وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خوشحالی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو رہا ہے، جبکہ دوسری جانب انتشار، فساد اور عوام کی ترقی کا راستہ روکنے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔پوری قوم دیکھ رہی ہے کس کا کیا ایجنڈا اور ترجیح ہے؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 4, 2019
معاونِ خصوصی اطلاعات نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو 4 سال کے لیے انتظار فرمانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ گزشتہ اسمبلی میں اپنی تقریریں خود سنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔
مولانا صاحب! اقتدار میں آنے اور جانے کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔چار سال کے لئے انتظار فرمائیے ۔گزشتہ اسمبلی میں مولانا صاحب آپ اپنی تقریریں خودسنیں اور رہنمائی حاصل کریں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) November 4, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دُنیا کا کوئی بھی مذہب دوسروں پر الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ چند روز سے تھیٹر چل رہا ہے۔
مولانافضل الرحمان کی آزادی مارچ شرکاء سے تقریر کے خلاف وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر یہاں آئے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: دُنیا کا کوئی بھی مذہب الزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا۔فردوس عاشق اعوان