پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایشیا ٹی 20 کپ 27اگست سے کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایشیا ٹی 20 کپ 27اگست سے کھیلا جائے گا
پاکستان اور بھارت آمنے سامنے، ایشیا ٹی 20 کپ 27اگست سے کھیلا جائے گا

کولمبو: ایشیا ٹی 20 کپ 27 اگست سے سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ایشیائی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کا آخری مقابلہ یادگار رہا جس کے بعد سے دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ کا کوئی مقابلہ نہیں ہوسکا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کپ 2022 کے میچز کا اعلان کردیا جو اگست سے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا پاکستان کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا اور سی ای او فیصل حسنین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے جس کے دوران بھارتی شخصیت جے شاہ کو 2024 تک صدر مقرر کردیا گیا۔

اجلاس کے دوران سری لنکا کو ایشین ٹی 20 کپ 2022 کی میزبانی دے دی گئی جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک مختلف شہروں میں ہوگا۔ ایشیا کی 6 کرکٹ ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جن میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ بنگلہ دیش اور افغانستان بھی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کیلئے ایک اور ایشیائی ٹیم کا فیصلہ کوالیفائر راؤنڈز کے بعد ہوگا جو 20 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 2020 کا ایشیا ٹی 20 کپ کورونا کے باعث منسوخ کیا گیا تھا۔ 2023 کے ایشیا کپ مقابلے پاکستان میں ہوں گے۔ 

Related Posts