پہلی مسلمان سپر ہیرو ویب سیریز ‘مس مارول’ کا ٹریلر جاری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویب سیریز مس مارول کی فائنل قسط آن لائن کیسے دیکھ سکتے ہیں؟
ویب سیریز مس مارول کی فائنل قسط آن لائن کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

امریکی ہولی وڈ اسٹوڈیو مارول نے ڈزنی کے اشتراک کے ساتھ آنے والی مختصر ویب سیریز مس مارول کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔

ویب سیریز کی کہانی کمالہ خان نامی سپر ہیرو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ دراصل ایک پاکستانی نژاد لڑکی ہے،یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ویب سیریز کی کہانی نہ صرف پاکستانی بلکہ مسلم لڑکی کے گرد گھومے گی۔

ویب سیریز کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سپر ہیروز سے متاثر نوعمر مسلمان لڑکی انہی کے جیسا بننے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن ایک موقع پر وہ مایوسی سے کہتی ہے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ نیو جرسی کی براؤن لڑکیاں دنیا کو بچانے لگیں لیکن جلد ہی اسے غیر معمولی طاقتیں حاصل ہوجاتی ہیں جس کے بعد وہ سپر ہیرو بن جاتی ہے۔

خیال رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کی جھلک بھی موجود ہے جن کے کردار کا نام نجمہ ہے، علاوہ ازیں فلم میں کئی مسلمان کردار دکھائے گئے ہیں جبکہ نماز ادا کیے جانے کے مناظر بھی فلم میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤنڈ آف کولاچی کا نئے نغمے ‘آزاد’ سے تحریک آزادی کا آغاز

مذکورہ ویب سیریز میں کمالہ خان کا کردار 16 سالہ ایمان ولانی ادا کر رہی ہیں، وہ اس سے قبل بھی امریکی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید برآں ویب سیریز کے ٹریلر کے مطابق سیریز کو رواں برس جون میں پیش کردیا جائے گا۔

Related Posts