پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کاپہلا ٹی ٹوئنٹی بے نتیجہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 115 رنز بنائے اور یوں ڈی ایل میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 119 رنز کا ہدف ملاجس کے بعدآسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے 3-1اوورز میں 41 رنز بنائے لیکن بارش کے باعث میچ ایک بار پھر روکنا پڑا اور کافی دیر تک بارش نہ رکنے کے سبب امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا یوں پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کو پہلا نقصان صرف ایک رن پر ہی فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑگیا، وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں : پاکستان نے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حارث سہیل بھی کچھ نہ کرسکے اور صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ واپس لوٹ گئے۔ سرفراز احمد کی جگہ پانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کپتان کا ساتھ دیا اور مجموعی اسکور کو 70 تک لے گئے،محمد رضوان 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

13ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش ہوگئی، جس پر کھیل 15، 15 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو رنز بنانے کی رفتار میں اضافے کے بجائے وکٹیں گرنے کی اسپیڈ بڑھ گئی، بعد میں آنے والے آصف علی اور عماد وسیم بھی بابر اعظم کا ساتھ نہ دے سکے۔

آصف نے 10 رنز بنائے اور عماد وسیم کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ پاکستان نے مقررہ 15 اوورز میں 107 رنز بنائے، تاہم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت آسٹریلیا کو جیت کے لئے 15 اوورز میں 119 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔

Related Posts