مکہ مکرمہ، زائرین کی سہولت کیلئے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکہ مکرمہ، زائرین کی سہولت کیلئے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا
مکہ مکرمہ، زائرین کی سہولت کیلئے نئی بس سروس کا آغاز کردیا گیا

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مکہ مکرمہ میں شروع کی گئی تجرباتی بس سروس سے 25 ہزار سے زائد مسافر استفادہ حاصل کرچکے ہیں۔

مقامی جریدے نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ منصوبے کے تحت مکہ مکرمہ کے محلے الرصیفہ کے ایکسپریس ٹرین اسٹیشن سے مسجد الحرام کے صحن کے قریب نئی بس سروس شروع کی گئی ہے جس سے اب تک 25ہزار سے زیادہ افراد استفادہ کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کے محلوں اور شاہراہوں پربس اسٹینڈز تیار کئے جارہے ہیں جن کی تعداد 425ہے، مسجد الحرام کے اطراف چار بڑے اسٹیشن بس سروس کیلئے ہیں اور یہ نمازیوں، عمرہ و حج زائرین اور اہلیان مکہ مکرمہ کیلئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے چار سو شاندار بسیں حاصل کی گئی ہیں، ان میں سے 240عام نوعیت کی ہیں اور 160ڈبل ڈیکر ہیں۔

مزید پڑھیں: اللہ کے گھر کی محبت، مصری جوڑا موٹر سائیکل پر طویل سفر طے کرکے مکہ پہنچ گیا

یہ بسیں آگ بجھانے والے سسٹم، ماحولیاتی تحفظ، سی سی کیمروں اور الیکٹرانک اسکرینز سے آراستہ ہیں۔ ان بسوں میں معذوروں کیلئے خصوصی سہولتیں رکھی گئی ہیں اس کے علاوہ ان میں انٹرنیٹ سروس بھی فراہم کی گئی ہے۔

Related Posts