کوئی ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر امریکا، یورپ کی بے وفائی پر برس پڑے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر امریکا، یورپ کی بے وفائی پر برس پڑے
کوئی ہے جو ہمارا ساتھ دے؟ یوکرینی صدر امریکا، یورپ کی بے وفائی پر برس پڑے

کیف: امریکا، اتحادی ممالک (نیٹو) اور یورپی یونین روس کے حملوں کا جواب دینے کیلئے فوجی مدد نہ کرسکے، دنیا نے ولادی میر پیوٹن کو جواب دینے کا مطالبہ کرنے والے یوکرین سے آنکھیں پھیر لیں، یوکرینی صدر نے سوال کیا ہے کہ کوئی ہے جو ہمارا ساتھ دے؟

تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے امریکا اور یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دُنیا نے ہمیں بے یارومددگار چھوڑ دیا۔ کوئی ہے جو ہمارا ساتھ دیگا؟ یورپی یونین کے 27 ممالک سے پوچھا کیا یوکرین نیٹو ممالک میں شامل ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں:

بھارت میں حجاب کا تنازعہ جوں کا توں، کالج کا سکھ لڑکی سے پگڑی اتارنے کا مطالبہ 

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر 3 اطراف سے حملہ کیا ہے جبکہ روسی فوج دارالحکومت کیف میں پارلیمان سے 9 کلومیٹر دور رہ گئیں۔ یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا لیکن  ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

روسی افواج نے یوکرین کے ایک ائیرپورٹ، ائیر بیس اور چرنوبل ایٹمی پاور پلانٹ پر بھی قبضہ کر لیا۔ یوکرین پر فضائی حملوں سے اب تک 137 شہری ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ روسی طیارہ یوکرینی دارالحکومت کیف میں ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا۔

یوکرین نے 50 روسی فوجیوں کو ہلاک کرنے اور ایک اور روسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی صدر ولادی میر پیوٹن روس پر پابندیاں تو عائد کر رہے ہیں تاہم نیٹو جیسے بھاری بھرکم عسکری اتحاد کے باوجود کسی ملک نے یوکرین کی فوجی مدد نہیں کی۔ 

Related Posts