ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کابھرپورساتھ دے گا، ایف اے ٹی ایف نے دہشتگرد فنانسنگ پر پاکستانی اقدامات کو تسلیم کیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی بلکہ دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنےکےلئے پاکستانی اقدامات کوتسلیم کیا، پاکستان کی ریٹنگ تبدیل نہ کرنا پاکستان کی کوششوں کی حوصلہ افزائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایف اے ٹی ایف کے اراکین کے ساتھ مل کر پاکستان کی مدد اور تعمیری تعاون کیلئے کام جاری رکھے گا، چین انسداددہشتگردی فنانسنگ سسٹم کی مزید بہتری کیلیےپاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا