حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی ناکامی کی اصل وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی ناکامی کی اصل وجہ بتادی
حدیقہ کیانی نے اپنی شادی کی ناکامی کی اصل وجہ بتادی

کراچی: پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے ایک معمہ بنی رہی ہے، حال ہی میں گلوکارہ نے ایک مارننگ شو میں اپنی پہلی شادی اور پھر اس میں ناکامی کی وجہ بتائی۔

حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا‘۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی ہم تقریباً ساڑھے پانچ سال تک ایک ساتھ رہے، آخر کار روز روز کی باتوں سے تنگ آکر علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری پہلی شادی مکمل طور پر ایک ’ارینج میرج‘ تھی، سابق شوہر 90 کی دہائی میں میری ویڈیو بنا رہے تھے اور وہیں وہ مجھ سے محبت میں گرفتار ہوئے، بعد ازاں ہم دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے یہ رشتہ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ جب میری اس شخص سے منگنی ہوئی تھی تو میں زیادہ خوش اور مطمئن نہیں تھی، جب اسے اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے اس عرصے کے دوران خودکشی کی کوشش کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ’اس شخص کی اسی والہانہ محبت دیکھ کر میرا ذہن بدل گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ جو شخص مجھے کھونے کے خوف سے خود کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے وہ یقینا ساری زندگی میرا خیال رکھے گا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کے پہلے دن سے لے کر جب تک ہماری علیحدگی نہیں ہوئی تھی، میں اس شخص کو خوش کرنے کے جتن میں ہی لگی رہتی تھی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ کرن تعبیر کا “حقیقت” کا کلپ وائرل کرنیوالے کیلئے اظہارِ تحسین

گلوکارہ نے کہا کہ وہ وقت میری زندگی کا بہت مشکل وقت تھا، ہماری علیحدگی کے بعد بھی میں اس کی واپسی کا انتظار کر رہی تھی تاکہ میں اسے معاف کر سکوں لیکن بدقسمتی سے معاملات طے نہیں ہو سکے۔

Related Posts