لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بڑے بھائی اختر اقبال انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بڑے بھائی اختر اقبال انتقال کر گئے
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بڑے بھائی اختر اقبال انتقال کر گئے

راولپنڈی:  سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بڑے بھائی اختر اقبال انتقال کر گئے ہیں جن کی نمازِ جنازہ کل ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق میجر جنرل کے طور پر جنرل آصف غفور نے آئی ایس پی آر کے 20ویں ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ 15 دسمبر 2016 کو سنبھالا۔ 16 جنوری 2020 کو لیفٹیننٹ جنرل کے طور پران کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ کیا گیا۔ جنرل آصف غفور کے بڑے بھائی کی نمازِ جنازہ کل عسکری 9 لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق رکنِ قومی اسمبلی، کالم نگار بشریٰ رحمان انتقال کر گئیں

وفاقی وزیر علی زیدی کے والد علالت کے باعث انتقال کرگئے

نمازِ جنازہ کا وقت دوپہر ڈیڑھ بجے رکھا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کے بڑے بھائی اختر اقبال ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی تدفین لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 7 کے قبرستان میں کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ رواں ماہ قومی اہمیت کی حامل کم از کم 2 شخصیات انتقال کر گئیں۔ سابق رکنِ قومی اسمبلی و معروف کالم نگار بشریٰ رحمان اور موجودہ وفاقی وزیر علی زیدی کے والد انہی اہم شخصیات میں شامل ہیں۔

معروف کالم نگار بشریٰ رحمان کا انتقال 77 برس کی عمر میں ہوا جو طویل عرصے تک علیل رہیں۔ ان کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ آج سے 10 روز قبل وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کے والد ضیاء الدین ہسپتال کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ 

 

Related Posts