وفاقی وزیر علی زیدی کے والد علالت کے باعث انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے رہنماعلی زیدی کو دھمکی آمیز فون کالز موصول
تحریک انصاف کے رہنماعلی زیدی کو دھمکی آمیز فون کالز موصول

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کے والد ضیاء الدین اسپتال میں انتقال کر گئے۔

افسوس ناک خبر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کے والد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کہا کہ علی زیدی کے والد کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

اس سے قبل واضح رہے کہ علی حیدر زیدی کو دسمبر 2021ء میں پی ٹی آئی سندھ کا سندھ مقرر کیا گیا، اس حوالے سے علی زیدی نے کہا کہ وہ پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کے اعتماد اور احترام پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن اور وژن پر عمل کرتے ہوئے سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان افغانستان کے مسائل پر آواز اٹھانے والے واحد انسان ہیں۔شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ سندھ کے وسائل کو لوٹنے والوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگلے بلدیاتی انتخابات میں اپنے بہترین امیدواروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

Related Posts