سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات بند کرنے کا فیصلے کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات بند کرنے کا فیصلے کر لیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات بند کرنے کا فیصلے کر لیا

نیویارک: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم پر تمام سیاسی اشتہارات پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ نے بتایاکہ اس فیصلے کا مقصد الیکشن کے دوران غلط معلومات کے تبادلے کو روکنا ہے، دوسری جانب فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاست دانوں کی اشتہاری مہمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہے ان میں غلط بیانی ہی کیوں نہ کی گئی ہو۔

ٹوئٹر پر سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ 2020 کے امریکی انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا اطلاق 22 نومبر سے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے خلاف حرکت میں آگئی، متعدد اکاؤنٹس بند

اس حوالے سے ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر ٹوئٹر کے تمام سیاسی اشتہارات روک دیئے جائیں، سیاسی اشتہارات پرپابندی سیاستدانوں کی سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پر بڑھتی ہوئی تنقید کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

ٹوئٹر کے اس فیصلے سے نہ صرف کئی سیاستدان اور پارٹیاں بلکہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی متاثر ہوں گی۔ دوسری جانب فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر سیاست دانوں کی اشتہاری مہمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، چاہے ان میں غلط بیانی ہی کیوں نہ کی گئی ہو۔

Related Posts