اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے جس کے دوران سابق صدر نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں سیاسی قائدین نے ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت کے خلاف حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔
پی ڈی ایم کا وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانے کا اعلان