امریکا کا بغدادی کی اطلاع دینے والے مخبر کے لیے دوکروڑ 50لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

abu bakr al baghdadi
abu bakr al baghdadi

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی کارروائی میں مارے گئے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی تفصیلات فراہم کرنے والے پیغام رساں کو متوقع طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

امریکی اخبار کے مطابق پیغام رساں داعش کا اہم رکن تھا جس نے بغدادی کو شام کے اطراف میں آنے جانے اور چھپے رہنے کے لیے ٹھکانے کی تعمیر میں ان کی مدد کی۔رپورٹ کے مطابق پیغام رساں جب کارروائی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تو جائے وقوع پر ہی موجود تھا اور دو روز بعد انہیں اہل خانہ سے الگ کردیا گیا۔

پیغام رساں کی شناخت ظاہر کیے بغیر انعام کے حوالے سے اخبار کا کہناتھا کہ تفصیلات فراہم کرنے والے کو انعام کے طور پر 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیا جائے گا جو امریکا نے البغدادی کے سرکی قیمت مقرر کی تھی۔ پیغام رساں بغدادی کی نقل و حرکت کے علاوہ شام میں ان کی آخری پناہ گاہ کے ایک،ایک کمرے سے بھی واقف تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے البغدادی کے خلاف آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی

اخبار نے دعویٰ کیا کہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پیغام رساں ایک عرب ہے جو ایک رشتہ دار کو داعش کی جانب سے قتل کیے جانے کے بعد ان کے مخالف بن گئے تھے اور ان تک رسائی کرد انٹیلی جنس کے ذریعے کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کردوں نے ان کو امریکیوں کے حوالے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے یقین دلانے کے کئی ہفتے گزارے اور گزشتہ ماہ ہی کارروائی کے لیے موقع ترتیب دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ان کی فوج نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو شام میں ایک کارروائی میں ہلاک کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: داعش سربراہ ابوبکرالبغدادی ہلاک، امریکی صدرنے تصدیق کردی

Related Posts