لاہور: پاکستان نے جویریہ کی نصف سنچری کی بدولت ویمنز سیریز میں بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 28 رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز ہی بناسکی۔
اس سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محض 19 اسکور پر ابتدائی 2 وکٹیں گرنے کے بعد جویریہ خان اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
مزید پڑھیں: سزا یافتہ ٹیسٹ اوپنر شرجیل خان کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی