اسلام آباد:جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول جمعرات کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے شرکاءجمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے جس کے باعث وفاقی دارالحکومت کے نجی اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
سیکریٹری پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن عبدالوحید کا کہنا ہے کہ دھرنے کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام پرائیویٹ اسکول جمعرات کو بند رہیں گے،عبدالوحید خان نے کہا کہ دھرنے کے باعث بچوں کی حفاظت کے لیے اسکولوں میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔
مزیدپڑھیں: آزادی مارچ، وزیراعظم عمران خان کااپوزیشن سےرابطوں پراظہاراطمینان