پاکستان کاایٹمی جنگ کی روک تھام کیلئے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے بیان کا خیرمقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کاایٹمی جنگ کی روک تھام کیلئے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے بیان کا خیرمقدم
پاکستان کاایٹمی جنگ کی روک تھام کیلئے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے بیان کا خیرمقدم

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایٹمی جنگ کی روک تھام اور ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے مشترکہ بیان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے مشترکہ بیان کے بارے میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے جو سامنے آئی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے درمیان اس اتفاق رائے سے عالمی اور علاقائی سطح پر اسٹرٹیجک استحکام کے لئے مربوط اور ٹھوس اقدامات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ مستقل رکن ملکوں کے بیان میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے بارے میں بامقصد پیشرفت کیلئے سلامتی کی سازگار فضا قائم کرنے کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کا پھیلاؤ، وزرائے تعلیم اجلاس ملتوی، تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان جوہری ہتھیاروں کے کسی غیر مجاز اور غیر ارادی استعمال کے خلاف تحفظ کیلئے تمام ایٹمی قوتوں کی طرف سے موثر اقدامات کی ضرورت سے مکمل اتفاق کرتا ہے۔

Related Posts